(Fatty Liver) عِظمِ جگر

fatty liver
جگر انسانی جسم کا سب سے بڑا اور انتہائی اہم عضو ہے جو توانائی بنانے، زہریلے مادے صاف کرنے، خون بنانے اور غذا کو ہضم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ جب جگر میں چربی جمع ہونے لگے اور اس کا سائز بڑھ جائے تو یہ عمل خاموشی سے جسم کو نقصان پہنچاتا ہے، جسے طب جدید میں Fatty Liver اور طب یونانی میں عِظمِ جگر کہا جاتا ہے۔
یہ مرض اکثر ابتدائی طور پر علامات کے بغیر ہوتا ہے، مگر وقت کے ساتھ یہ سنگین اور خطرناک شکل اختیار کر لیتا ہے، جو دیگر کئی بیماریوں جیسے ذیابیطس، بلڈ پریشر، دل کے امراض، یرقان اور حتیٰ کہ جگر کے کینسر کی بنیاد بن سکتا ہے۔
وجوہات
گرم، تلی ہوئی اور مرغن غذاؤں کا استعمال
چینی، سفید آٹا، اور مصنوعی مشروبات
معدہ کی سوزش، صفرا کی زیادتی
موٹاپا اور پیٹ کی چربی
بیٹھے رہنے کی عادت
نیند کی کمی، ذہنی دباؤ
انسولین مزاحمت یا ذیابیطس
جگر کو نقصان پہنچانے والی دوائیں یا کیمیکل
علامات
جسمانی سستی اور تھکن
نیند کا زیادہ آنا
بھوک کی کمی، متلی، قبض
پیٹ کے اوپری حصے میں درد، ورم یا بھاری پن
آنکھوں یا جلد کا زرد ہونا (شدید صورت میں)
تشخیص و ٹیسٹ
الٹراساؤنڈ: جگر میں چربی کی موجودگی
LFTs: جگر کے افعال جانچنے کے لیے
Fibroscan یا MRI: جگر کو پہنچنے والے نقصان کی شدت جاننے کے لیے
لائف اسٹائل میں ضروری تبدیلیاں
خوراک کی اصلاح
استعمال کریں
ہری سبزیاں، کدو، پیٹھا، توری، ٹینڈے، مولی، گاجر، مٹر، شلجم، دلیہ، جو، زیتون کا تیل، السی، کلونجی، سیب، پپیتا، انار، سبز چائے، ہلدی، کالی مرچ، سفید زیرہ، دھنیا، ادرک، لہسن، پیاز
پرہیز کریں
کریلے، بینگن، ساگ، میتھی، اچار، فاسٹ فوڈ، چپس، بیکری اشیاء، سفید آٹا، تلی ہوئی غذائیں، ریڈ میٹ، کولڈ ڈرنکس
جسمانی سرگرمی
روزانہ کم از کم 30 تا 45 منٹ تیز قدمی یا ہلکی ورزش کریں، ہفتے میں پانچ دن ضرور متحرک رہیں۔

نیند اور ذہنی سکون
تا 8 گھنٹے کی پرسکون نیند لیں۔
ذہنی دباؤ سے بچنے کے لیے ذکر، مراقبہ، دعاؤں اور مثبت صحبت کو اپنائیں۔
پانی اور ہربل مشروبات
تا 10 گلاس پانی روزانہ
نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں
املی و آلوبخارا کا پانی بہترین ہربل ڈرنک
نظم و ضبط اور وقت کی پابندی
کھانے کے اوقات مقرر کریں
رات دیر تک جاگنے سے پرہیز
سونے سے 2 گھنٹے قبل کھانا کھائی
احتیاطی تدابیر
فیٹی لیور کوئی لا علاج مرض نہیں بلکہ ایک طرز زندگی کا نتیجہ ہے۔ اگر بروقت توجہ دی جائے اور قدرتی غذا، متحرک طرزِ زندگی، مکمل نیند اور مثبت رویہ اپنایا جائے تو یہ مرض مکمل طور پر قابلِ علاج ہے
یونانی علاج
عِظمِ جگر یا فیٹی لیور طب یونانی و نبوی کے اصولوں کے مطابق مکمل طور پر قابلِ علاج مرض ہے۔ دیسی، خالص اور پُرانے نسخہ جات سے تیار کردہ جگر کو طاقت دینے والی معیاری دوائیں، جگر کے فعل کو بحال کر کے چربی کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
یہ علاج
قدرتی جڑی بوٹیوں پر مبنی ہوتا ہے
جسمانی نظام میں توازن پیدا کرتا ہے
معدہ، آنت، اور جگر کو قوت دیتا ہے
صدیوں پرانی روایتوں، انبیاء کرام اور اولیاء اللہ کے مجرب نسخوں پر مبنی ہوتا ہے
لہٰذا طبِ نبوی، طبِ یونانی اور دیسی علاج کے ذریعے اس مرض سے نہ صرف مکمل شفا ممکن ہے بلکہ جگر کو ایک نئی زندگی دی جا سکتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Review My Order

0

Subtotal